HOME | DD

Kaali-Queen — ALLAH
Published: 2012-09-01 16:33:50 +0000 UTC; Views: 254; Favourites: 4; Downloads: 2
Redirect to original
Description الحمد للہ رب العالمین
وہ گھاس کا رب ہے،
گھاس پر منہ مارتی گائے کا رب ہے، گائے پہ نظریں گاڑے شیر کا رب ہے، شیر کی کھال ڈرائنگ روم میں سجائے انسان کا رب ہے اور قبر میں انسانی جسم کو بڑے سلیقے سے de-composeکرتے microbesکا رب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ا
یک جان، ایک گروہ، ایک شہر، ایک دنیا کا رب نہیں ، رب العالمین ہے۔

میرے رب کی کائنات کی مثال ایک سمندر کی سی ہے جس کی حدیں کہکشاﺅں سے پرے جاتی ہیں اور جس کے پانی کا ہر قطرہ ایک پوری کائنات ہے۔ کائنات جس میں لاکھوں نہ نظر آنے والے وجود رہتے ہیں۔ ہر ایک وجود اتنا زندہ ہے کہ خواب دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہزاروں ، لاکھوں ، کروڑوں خواب۔ اور ہر خواب ایسا معتبر ہے کہ جس پر خود حقیقتیں ساون کی بارش کی طرح برستی ہیں۔

مخلوقات کے ان خوابوں کا ایک لامتناہی دریا ہے جو ربِ باری تعالی کے دروازے کی طرف جاتا ہے اور ہر خواب پورا ہوتا ہے۔ ازل سے یہ دریا بہتا چلا آ رہا ہے۔ نہ یہ مخلوق مانگنے سے تھکی ہے اور نہ میرا رب عطا کرنے سے رکا ہے۔ اور اس دریا کے بیچ ان دیکھی حدیں ہیں۔ کسی خواب کو سزاوار نہیں کہ وہ اپنی حد سے باہر نکل کر کسی دوسرے خواب کی گزرگاہ کا حصہ بن سکے اور نہ کسی مخلوق کو اجازت ہے کہ وہ دوسری مخلوقات کے خوابوں کی طلب ہی کر پائے۔
Related content
Comments: 12

kr8v [2012-10-26 18:09:23 +0000 UTC]

کمپوز اور ڈی کمپوز

👍: 0 ⏩: 0

Areeb89 [2012-10-26 18:04:10 +0000 UTC]

Wah yar.. written by whom?

👍: 0 ⏩: 1

Kaali-Queen In reply to Areeb89 [2012-10-26 18:39:21 +0000 UTC]

dnt knw...

👍: 0 ⏩: 0

aliather [2012-10-14 19:07:20 +0000 UTC]

MASHA ALLAH love this writing

👍: 0 ⏩: 1

Kaali-Queen In reply to aliather [2012-10-15 10:34:24 +0000 UTC]

👍: 0 ⏩: 0

infected-pixel [2012-09-02 07:43:10 +0000 UTC]

this is pretty good maza aya

👍: 0 ⏩: 1

Kaali-Queen In reply to infected-pixel [2012-09-02 10:20:06 +0000 UTC]

hmm.. ye likha he is andaz main hai k parhny waly ka Allah k qadir hony per yaqqen or pakka hota hai

👍: 0 ⏩: 0

xeeshi [2012-09-01 19:09:35 +0000 UTC]

wah wah haji sb boht aala likha aap ne

👍: 0 ⏩: 1

Kaali-Queen In reply to xeeshi [2012-09-02 10:19:07 +0000 UTC]

main ne nahi likha ye.. . i copied it b'cz it was worth sharing

👍: 0 ⏩: 1

xeeshi In reply to Kaali-Queen [2012-09-02 14:24:39 +0000 UTC]

phir shayed mene parhi nai description ya you didn't write there :s

👍: 0 ⏩: 1

Kaali-Queen In reply to xeeshi [2012-09-02 16:20:20 +0000 UTC]

owh. nai likhi.. i'll write...

👍: 0 ⏩: 1

xeeshi In reply to Kaali-Queen [2012-09-02 20:10:25 +0000 UTC]

👍: 0 ⏩: 0